113

پاکستان کپ: سندھ کو شکست، سنٹرل پنجاب فائنل میں داخل

کراچی: (سماء نیوز) سنٹرل پنجاب نے سندھ کو ہرا کر پاکستان کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سنٹرل پنجاب نے سندھ کو 127 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ سٹیٹ بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 340 رنز کے تعاقب میں سندھ کی پوری ٹیم 36.5 اوورز میں 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ کے اہم موقع پر نصف سنچری سکور کرنے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر آلراؤنڈر ظفر گوہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سنٹرل پنجاب کے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل فاتح ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں پر 339 رنز بنائے، سندھ کے حسان، حسنین اور شاہنواز نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں