174

کورونا نے مزید 65 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 2179 نئے مریض

اسلام آباد: (سماء نیوز) کورونا وائرس سے 65 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 623 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 214 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 928، سندھ میں 2 لاکھ 45 ہزار 663، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 679 بلوچستان میں 18 ہزار 809، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908، اسلام آباد میں 41 ہزار 255 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 972 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 78 لاکھ 89 ہزار 741 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 435 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 98 ہزار 152 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 623 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 716، سندھ میں 3 ہزار 986، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 890، اسلام آباد میں 475، بلوچستان میں 195، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 259 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں