88

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 219.49 پوائنٹس بڑھ گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 219.49 پوائنٹس بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 257.73 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 46423.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تیزی کے باعث 46656.98 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی ٹریڈنگ کے دوران دیکھی گئی۔

تاہم اس دوران سرمایہ کاروں نے منافع کو ترجیح دیتے ہوئے حصص کے فروخت کو ترجیح دی جس کے باعث مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 219.49 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 100 انڈیکس 46385.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا اور پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.48 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 48 کروڑ 46 لاکھ 88 ہزار 238 شیئرز کا لین دین ہوا اور سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں