90

پاکستان کا پُرامن چہرہ اجاگر کرنے کیلئے 50 موٹرسائیکلوں اور کاروں کا قافلہ گوادر روانہ

راچی: (سماء نیوز) پاکستان کا پُرامن اور مثبت چہرہ دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے پچاس موٹرسائیکلوں اور پچاس کاروں پر مشتمل قافلہ مرحلہ وار کراچی کلفٹن سے گوادر روانہ ہوگیا، شرکا کا کہنا ہے دنیا کو امن کا پیغام دے رہے ہیں۔

پُرامن پاکستان کا چہرہ دنیا کے سامنے لانے کے لیے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی کراچی سے گوادر بائیکس اور کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک فائیو سے پہلے مرحلے میں چمچماتی موٹرسائیکلوں پر مشتمل اسلام آباد لاہور اور کراچی گروپ کے پچاس رائیڈرز کا قافلہ گوادر کی جانب روانہ ہوا۔

دوسرے مرحلے میں بوٹ بیسن کلفٹن سے پچاس کاروں پرمشتمل قافلہ بھی گوادر کی جانب روانہ ہوا۔ شرکاء ساڑھے چھ سو کلو میٹر کا فاصلہ دس گھنٹے میں طے کریں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ریلی کا پیغام ہے کہ پاکستان محفوظ سیاحتی ملک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں