112

جنوبی افریقہ کیخلاف فتح، پاکستان عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبرپر آگیا

کراچی: (سماء نیوز) کراچی ٹیسٹ میں جیت کے بعد پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن پر آگیا۔

جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے 11 ماہ اور 5 ٹیسٹ کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی ہے،اس طرح آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں پاکستان کے 226پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے ٹیسٹ میں آخری فتح فروری 2020 میں بنگلادیش کیخلاف حاصل کی تھی۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا آسان ہدف دیا جو پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں