47

ششی کپورکی 78ویں سالگرہ

ماضی کے مقبول اداکار، پروڈیوسر اور ہدایتکار ششی کپور آج اپنی 78ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ممبئی ششی کپور نے فنی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے بڑے بھائی راج کپور کے بچپن کا کردار نبھاتے ہوئے کیا۔ حسینہ مان جائے گی، کالا پتھر، دیوار، جنون، جب جب پھول کھلے، ششی کی مقبول فلمیں ہیں۔ کپور خاندان کے اس خوبرو ہیرو نے بالی وڈ کی سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی وڈ کے شہنشاہ کے ساتھ امیتابھ بچن کی جوڑی کامیاب رہی۔ ریکھا، شرمیلا ٹیگور، زینت امان سمیت معروف اداکارائیں ششی کی ہیروئنز بنیں۔ فنی خدمات کے بدلے ششی کپور کو پدمابھوشن، دادا صاب پھالکے سمیت متعدد ایوارڈ ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں