154

پی ٹی آئی رہنما اور سماجی کارکن ابرار الحق بھی کورونا وائرس سے متاثر

لاہور: (سماء نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سماجی کارکن ابرار الحق بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ ابرار الحق نے عوام سے کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور سمیت متعدد سماجی اور سیاسی شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں