53

کھوکھر برادران کا نمائندہ چیخ و پکار کے بجائے غریب کا درد بھی محسوس کرتا

لاہور: (سماء نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کھوکھر برادران کا نمائندہ چیخ و پکار کے بجائے غریب کا درد بھی محسوس کرتا، یہی وہ کرپٹ لوگ ہیں جن کو رلانے کا وعدہ کپتان نے قوم سے کیا تھا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کی سرپرست جعلی راجکماری کی کنیز اول اپنی مالکن کے احکامات کی تابعداری میں بے فائدہ پھرتیاں دکھاتی رہی، چیخنا چِلانا اور رونا دھونا اِن جرائم پیشہ، قبضہ مافیا اور ان کی سرپرست جعلی راجکماری کا مقدر ہوچکا، کھوکھر صاحب، ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں