53

شہباز شریف کی بیٹی رابعہ، داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

لاہور: (سماء نیوز) صاف پانی کمپنی ریفرنس کی تحقیقات میں پیشرفت، شہباز شریف کی بیٹی رابعہ، داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کے اشتہارات آویزاں کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے اشتہاری کی کاروائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے اشتہارات آویزاں کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ تفتیشی افسر کو عدالت نے اشتہار آویزاں کرنے کے لیے فراہم کر دیا۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر دونوں کے خلاف اشتہاری کا حکم دیا تھا۔ نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کو صاف پانی کمپنی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں