56

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار دوسرے فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب

کراچی: (سماء نیوز) پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے دوسرے فریگیٹ جہاز کی لانچنگ کی تقریب شپ یارڈ چائنہ میں ہوئی۔ پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مذید مضبوط ہوگا۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی اور مضبوط سفارتی تعلقات کی عکاس ہے۔

پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں نے کہا عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریب میں چینی حکام کے علاوہ چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی اور ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ کے نماٸندوں نے بھی شرکت کی۔آ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں