53

اب کھوکھر، جاتی امرا پیلس نہیں، غریبوں کے گھر بنیں گے: شہباز گل

لاہور: (سماء نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ اب کھوکھر، جاتی امرا پیلس نہیں، غریبوں کے گھر بنیں گے، سارے چور اکٹھے ہوچکے، یہ اگلے تین سال بھی چیختےنظر آئیں گے، عمران خان کہہ کر آئے تھے کہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے حکومتوں میں آنے کیلئے بھاؤ تاؤ کیا جاتا تھا، وزیراعظم بھاؤ تھاؤ کے ذریعے آنے والوں کیخلاف ہیں، عمران خان وہ پہلا لیڈر ہے جو سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہماری 60 دن کی زندگی گیدڑ کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے، مریم نواز نے کہا سیف الملوک پارٹی کا اثاثہ ہیں، مریم صفدر کے والد کا سرمایہ چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ہی ہوسکتے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک ارب سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کرائی، ان سرکاری اراضی پر غریبوں کے گھر بنائیں گے۔ کرپٹ، چور لندن میں دودھ کی ملائی کھا کر چھپ کے بیٹھے ہیں، تھانہ، کچہری نئی بات نہیں، مقدمات کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کی زرخیز زمین میں کول پاور پلانٹ لگایا گیا، دنیا میں کول پاور پلانٹ ختم ہوگئے، کوئلے سے براہ راست کہیں بھی بجلی نہیں بنائی جاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں