35

فواد عالم اور نعمان علی ثابت کیا وہ اچھے بیٹسمین اور باؤلر ہیں: بابراعظم

کراچی: (سماء نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فواد عالم نے اپنی کلاس شو کی وہ مڈل آرڈر میں اچھے بیٹسمین ہیں۔ نعمان علی نے ثابت کیا وہ اچھے باؤلرہیں۔

نیشنل سٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں تاریخی کامیابی کھلاڑیوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ فواد عالم اور اظہر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور لمبی شراکت میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ فواد عالم نے اپنی کلاس شو کی وہ مڈل آرڈر میں اچھے بیٹسمین ہیں، نعمان علی کے ڈیبیو پر پانچ شکار انکی کلاس کو ظاہر کرتی ہے، یاسر شاہ اور فاسٹ بولرز نے بھی اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنا تھا لیکن باؤلرز نے مایوس نہیں کیا، راولپنڈی ٹیسٹ بھی جیتنے کی کوشش کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں