37

پاک افریقا سیریز: سیکیورٹی اداروں کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی ریہرسل

کراچی: (سماء نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے تو پریکٹس کر رہی ہیں، سیکیورٹی اداروں نے بھی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی ریہرسل کی۔

26جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان اور ساوتھ افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے لئے سیکورٹی اداروں نے اپنا پلان فائنل کرلیا ،ٹیموں کو ہوٹل سے نیشنل سٹیڈیم کیسے لانے اور گراونڈ میں کس طرح کھلاڑیوں کی حفاظت کرنی ہے تمام تر تیاریوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

پاکستان آرمی کے کمانڈوز اور ایس ایس یو کے خصوصی دستوں نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں