34

حکومت گرچکی، قومی خزانے سے کمیشن مانگتے ہوئے پکڑے گئے: مریم اورنگزیب

لاہور: (سماء نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت گرچکی، قومی خزانے سے کمیشن مانگتے ہوئے پکڑے گئے، چینی، آٹا سب چوری کرا دیا، نااہل ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا ٹولہ پہلے کبھی مسلط نہیں ہوا، آئے روز کے سکینڈل بتا رہے ہیں، ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، آٹا بجلی گیس سب کچھ چوری ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کا 2014 سے جواب نہیں دیا گیا، بھارتی، اسرائیلی فنڈنگ پارٹی اکاؤنٹس کے نام پر حاصل کی گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال گزر گئے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، ن لیگ کے قائدین پر اب تک صرف الزامات ہی لگ رہے ہیں، یہ لوگ قومی خزانے سے کمیشن کھاتے ہوئے پکڑے گئے، پی ٹی آئی نے کرپشن آؤٹ سورس کر رکھی ہے، بنی گالہ اور زمان پارک پر بھی فارن فنڈنگ خرچ ہوئی، یہ لوگ اپنے خلاف ثبوت مٹا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں