40

پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اور بیاینہ پھُس ہوچکا: فردوس عاشق اعوان

لاہور: (سماء نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بتائے بیرون ملک 76 جائیدادیں کس کی ہیں، پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اور بیاینہ پھُس ہوچکا، اس سے زیادہ لوگ تو سہولت بازاروں میں ہوتے ہیں۔

معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فری ہینڈ اور بغیر کسی رکاوٹ کے پی ڈی ایم کا جھوٹ کی گردان پر مبنی رونا دھونا تو ہوگیا لیکن 11 جماعتوں نے مل کر جتنے لوگ اکٹھے کئے اس سے کہیں زیادہ تعداد میں لوگ بزدار حکومت کی جانب سے لگائے گئے سہولت بازاروں میں موجود ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں