42

وفاقی حکومت کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 22 جنوری کو بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (سماء نیوز) وفاقی حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 22 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم سے مشاورت ہوئی۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سڑکوں پر مسترد ہوگئی، ہاؤس میں واپس آجائے، مرحوم پی ڈی ایم کا سڑکوں پر احتجاجی سیاست کا بیانیہ پوری قوم کے سامنے ناکام ہوگیا، انتشار کی بجائے عملی اور عوامی خدمت کیلئے ایوان میں کردار ادا کریں۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 22 جنوری جمعہ کو طلب کیا گیا ہے۔ سینیٹ اجلاس صبح 10 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 10 بجے ہوگا۔ اجلاس بلانے سے قبل این سی او سی سے تحریری ہدایات بھی لی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں