46

مسلسل مندی میں جانےوالی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی، 176.55 پوائنٹس کی تیزی

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلسل مندی میں جانےوالی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔ 100 انڈیکس میں 176.55 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد تیزی نے ڈیرے ڈالے ہیں، کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، صبح بارہ بجے تک انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، ایک موقع پر انڈیکس 45978.14 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 176.55 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 45903.23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.39 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 22 کروڑ 40 لاکھ 57 ہزار 124 شیئرز کا لین دین ہوا، سرمایہ کاروں کو 30 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں