40

امریکی ڈالر مسلسل دوسرے روز بھی مہنگا

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد قیمت 160 روپے52 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 61 پیسے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں