43

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: (سماء نیوز) وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی سمری پیش کرے گی۔ ٹیکسٹائل پالیسی 2020-25 اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا۔ گذشتہ اجلاس میں ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری موخر کردی گئی تھی۔

اجلاس میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو وسعت دینے کی تجویز پیش کی جائے گی ۔ وزارت مذہبی امور روڈ ٹو مکہ منصوبے سے متعلق سمری پیش کرے گی۔ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت پاکستان میں حج پر جانے والوں کو امیگریشن کی سہولت دی گئی۔ منصوبے کے تحت یہ سہولت اسلام آباد, کراچی,لاہور,پشاور ایئر پورٹس کیلئے دی گئی۔ پاکستان کو فروری 2019 میں روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان منصوبے میں شامل ہوا، وزیر اعظم عمران خان نے جولائی 2019 میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ایف سی بلوچستان نارتھ کے ہیلی کاپٹر مینٹیننس کے پرزہ جات کیلئے فنڈز کے اجراء پر غور ہوگا ۔

وزارت داخلہ نے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات خریدنے کیلئے ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ مانگی ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی 16 ارب 62 کروڑ 89 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کیلئے سمری پیش کرے گی۔

پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کے مالیاتی امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ پورٹ قاسم کو 132 کے وی کی بجلی کی فراہمی کی سمری زیر غور آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں