24

کورونا کے باعث گندم، سبزی اور پھلوں کے کاشتکار پریشانی کا شکار رہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

کراچی: (سماء نیوز) کورونا کے باعث پاکستان میں گندم، سبزی اور پھلوں کے کاشتکاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سروے رپورٹ جاری کر دی۔

کورونا کے باعث پاکستان میں زرعی پیداوار میں آنے والے مسائل پر تجزیات رپورٹ مرتب کرنے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ اور پنجاب کے 400 کاشتکاروں سے رابطہ کیا، سروے کے مطابق بیج کی خریدار کے لئے 81 فیصد کاشتکار پریشان ہوئے جبکہ کھاد کے لئے 24 فیصد کاشتکار، ادویات کے لئے 20 فیصد اور ڈیزل کے لئے 17 فیصد کاشکار پریشان ہوئے۔

اس کے علاوہ کاشتکاروں کو مزدوروں کی کمی، کرایوں میں اضافے اور منڈیوں تک رسائی میں بھی مشکلات رہیں۔ واضح رہے کہ سروے کے دوران جن کاشتکاروں سے رابطہ کیا گیا ان کا تعلق گندم، سبزی، اور پھلوں کی پیداوار سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں