42

اداکارہ نادیہ خان نے تیسری شادی کرلی، انسٹاگرام پر مداحوں کیلئے تصویریں شیئر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ نادیہ خان تیسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنھیں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ نادیہ خان نے منگنی کر لی ہے۔ تاہم اب انہوں نے خود شادی کرکے ساری افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔ خبریں ہیں کہ ان کے حالیہ شوہر کا نام فیصل ممتاز ہے۔

نادیہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ڈھیر ساری تصویریں بھی شیئر کیں جس میں وہ سبز رنگ کے عروسی جوڑے میں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے کیک کاٹنے اور ہاتھوں پر مہندی لگی تصویریں بھی شیئر کی۔ جبکہ بعض تصاویر میں ان کے رشتہ دار اور بچے بھی نظر آ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس نے مطابق نادیہ خان کی شادی اسلام آباد میں سرانجام پائی جس میں ان کے اہلخانہ، وعزیز واقارب اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ نادیہ خان نے پاکستانی ٹیلی وژن کے ڈراموں سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا تاہم ان کی شہرت کو دوام ایک مارننگ شو سے حاصل ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں