40

پنجاب حکومت، پولیس اور انتظامیہ کی پالیسی سمجھ سے باہر ہے، فواد چوہدری

پولیس اور انتظامیہ نے 4 دن تماشہ لگایا رہا، 3 دن گرفتار کرتے رہے، چوتھے دن سب کو چھوڑ دیا، پی ڈی ایم جلسہ روکنے میں ناکامی پر وفاقی وزیر کی پنجاب حکومت پر تنقید

لاہور (سماء نیوز) پی ڈی ایم کا ملتان جلسہ روکنے پر ناکام ہونے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ملتان جلسے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ خاص کر پنجاب پولیس اور ملتان انتظامیہ کی سمجھ نہیں آئی ۔

4 دن تماشہ لگایا رہا، 3 دن گرفتار کرتے رہے، چوتھے دن سب کو چھوڑ دیا گیا ۔ پنجاب پولیس سے اور ملتان انتظامیہ سے معاملات ہینڈل نہیں ہو سکے ۔ انہوں نے جلسے کو روکنے کے حوالے سے پلاننگ ہی نہیں کی تھی ۔ پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے پنجاب حکومت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، لاہور جلسے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو پہلے سے پلان مرتب کرنا ہوگا ۔

مریم نواز کی جانب سے ماسک نہ پہننے کے عمل پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ایسے مغرور لیڈروں سے بچائے ، ماسک نہ پہن کر وہ پتہ نہیں کیا ثابت کرنا چاہتی تھیں ۔ بدقسمتی سے ایسے لیڈر ملک کی قیادت کرنا چاہتے ہیں، بچہ پارٹی گاڈ فادر کی قیادت میں ابو بچاؤ مہم چلا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری تھا جس سے مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو اور قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سمیت اہم افراد نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں