28

کاروباری پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 261.73 پوائنٹس کی تیزی

لاہور: (سماء نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سیاسی گہما گہمی کے باوجود 261.73 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھتے ہوئے وباء کے کیسوں کے بعد ملک بھر میں سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس اُتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

تاہم رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمحتاط انداز میں ہوا اور دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس 29.86 پوائنٹس کی تیزی تک محدود رہا لیکن اس کے تیزی کی واپسی ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 261.73 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تیزی کے باعث 41 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوئی اور انڈیکس 41068.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں