23

فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر تیزی سے نیچے گرنے لگی

لاہور: (سماء نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 1150 روپےکی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 امریکی ڈالر سستا ہوا جس کے بعد بین عالمی مارکیٹ میں قیمت فی اونس 1772 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 150 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 986 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 93 ہزار 321 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 1180 روپے اور 1011.65 روپے پر مستحکم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں