35

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید بحال

لاہور: (سماء نیوز) رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 4 پیسے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے، اگست کے مہینے سے لیکر نومبر کے آخری ہفتے تک مقامی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر مسلسل گرتی جا رہی ہے۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر چار پیسے سستا ہو گیا اور امریکی کرنسی کی نئی قیمت 159 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں