36

وزیراعظم کی چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ آمد، خیریت دریافت کی

لاہور: (سماء نیوز) وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور حکومت کے اہم اتحادی چودھری شجاعت حسین کے گھر پہنچے اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب اور معاون خصوصی شہباز گل بھی موجود تھے۔ وزیراعظم چودھری صاحبان کی رہائش گاہ پہنچے تو چودھری پرویز الہیٰ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔ اس موقع پر چودھری مونس الہیٰ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، سالک حسین اور حسین الہیٰ سے بھی ملاقات ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں