29

کورونا پابندیاں: کراچی کی تاجر تنظیموں نے حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا

کراچی: (سماء نیوز) وبائی مرض کے بڑھتے کیسوں کی وجہ سے حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کراچی کی تاجر تنظیموں نے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار کے حوالے سے طے شدہ اوقات کار ناقابل قبول ہیں۔ حکومت اوقات کار تبدیل کرکے صبح دس سے رات کے آٹھ بجے تک کرے۔ اگر مطالبات نہ مانے تو ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل سخت ہوگا۔

کراچی کے تاجروں نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات ہیں لیکن سندھ حکومت تعصب پر مبنی فیصلے کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں