33

ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

لاہور: (سماء نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہندوبرادری کو دیوالی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ غیرمسلم پاکستانیوں نے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔ اپنے غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ، ترقی اور خوش حالی پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے غیرمسلم پاکستانیوں کو ترقی کے یکساں مواقع دینے کے لئے ہمیشہ کام کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے، دیوالی برائی پر اچھائی اوراندھیرے پر روشنی کے غالب آنے کا تہوار ہے ۔

سینئر ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ معاشرے اوردنیا میں برے ریوں کو اچھے رویوں، نفرت کو محبت اور ظلم کو امن سے بدلنے کا عہد کریں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئیے محبتوں، امن، ترقی، تعاون اور ایک دوسرے کی مدد کے چراغ جلائیں، پاکستان کو مضبوط، متحد اور خوش حال بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں