54

بلوچستان کے ایک روزہ دورے کا پلان، وزیراعلیٰ سےملاقات

اسلام آباد: (سماء نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزیر اعظم ، وزیراعلی جام کمال اور گورنر بلوچستان سے ملاقات کریںگے۔

وزیراعظم بلوچستان میں سی پیک منصوبہ کی نئی شاہراہ کا افتتاح کریں گے۔ عمران خان بلوچستان کے لیے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم صوبائی ممبران اسمبلی اور پارٹی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیر مراد سعید، شبلی فراز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی آج بلوچستان کے ضلع تربت جائیں گے۔ عثمان بزدار وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب تربت میں مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں