33

انوکھے روپ میں تصویرسوشل میڈیا پروائرل

لاہور: (سماء نیوز) اداکارہ ریما خان کی انوکھے روپ میں تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پہچاننا نا ممکن نظرآرہا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ریما خان نے اپنے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ سرداروں کا روایتی روپ دھارے نظر آرہی ہیں۔تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ لباس کے ساتھ ساتھ اداکارہ نے اپنے چہرے پر داڑھی و مونچھ بھی لگا رکھی ہے جس کے سبب پہلی نظر میں بالکل بھی پتہ نہیں چلتا کہ یہ ریما خان ہیں ۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ دوستوں کے ساتھ گزارے حسین لمحات ہیں ۔ اداکارہ کے اس دلچسپ روپ کی مداحوں نے بھرپور تعریف کی ہے۔

واضح رہے ریما نے 1990 میں شوبز کیرئرت کا آغاز فلم بلندی سے کیا تھا جس کے بعد پھر فلموں کی جیسے لائن لگ گئی اور ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق اداکارہ نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اداکارہ نے صرف بطور اداکارہ نام نہیں کمایا بلکہ ڈائریکشن اور پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی، مختلف ٹی وی پروگراموں میں بطور میزبان بھی ان کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں