37

کرس نِکک نے آئرن مین کا ٹائٹل جیت لیا

فلوریڈا: (سماء نیوز) فلوریڈا کے اکیس سالہ نوجوان کرس نِکک سترہ گھنٹے مسلسل ایکشن میں رہے۔ انوں نے دو اعشاریہ چار میل تیراکی، ایک سو بارہ میل سائیکلنگ اور فل میراتھن دوڑ میں حصہ لے کر آئرن مین کا ٹائٹل جیتا۔

تفصیل کے مطابق امریکی ریاست کے ساحل پر ٹرائی تھیلون مقابلے کا تیراکی سے آغاز ہوا جس میں درجن بھر ایتھلیٹ اِن ایکشن آئے اور خوب زور بازو دکھایا۔

دو اعشاریہ چار میل تک سوئمنگ کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب نے جیت کے لیے خوب ہاتھ پاؤں مارے۔ کھلاڑیوں نے سائیکلنگ میں بھی کمال دکھائے۔ 112 میل کے صحرائی ٹریک پر رائیڈرز کو مشکلات پیش آئیں۔ تاہم میراتھن دوڑ فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ کرس نِکک نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئرن مین کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں