23

فنی نمونوں کی منفرد نمائش

کراچی: (سماء نیوز) بچپن میں کتوں کے حملے کا شکار ہونے والے اندرون سندھ کے فنکار نے ذہن پر نقش ہو جانے والے خوفناک واقعے کو کینوس پر اتار کر سنگین مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

کراچی کی مقامی گیلری میں ایک منفرد نمائش ہوئی جس میں اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے فنکار نے بچپن میں رونما ہونے والے ہولناک واقعے کے خوف کی پرچھائیوں کو کینوس پر اتارا۔

فنکار نے بتایا کہ بچپن میں اسکول جاتے ہوئے کئی کتوں نے ایک ساتھ ان پر حملہ کر دیا تھا۔ دو ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہے، قسمت اچھی تھی کہ انہیں ریبیز کی ویکسین مل گئی اور ان کی جان بچ گئی مگر آج بھی کتے کے کاٹے کا شکار ہونے والے کئی بچے ویکسین نہ ملنے کے باعث تڑپ تڑپ کر مر جاتے ہیں، جب بھی وہ ایسا کوئی واقعہ سنتے ہیں، انہیں اپنی آپ بیتی یاد آجاتی ہے۔

نمائش میں دیگر فنکاروں نے بھی اپنا آرٹ ورک پیش کیا، اکیسویں صدی میں ذہنوں پر نان اسٹاپ اور ان سنسرڈ انفارمیشن تک رسائی کے اثرات، ملکی سیاست میں افراتفری، حالیہ امریکی اور پاکستانی الیکشنز کی مماثلت اور پاکستانی معاشرے پر برطانوی سامراج انمٹ اثرات کو بھی آرٹ کی زبان میں بیان کیا۔

فنکاروں نے مختلف میڈیمز کی مدد سے تیار کردہ تھری ڈی آرٹ کے نمونے بھی پیش کیے جسے آرٹ لوورز نے خوب سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں