26

ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے: آرمی چیف

راولپنڈی: (سماء نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اور مرالہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سےجاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ کا دورہ کیا، کور کمانڈرز گوجرانوالہ سیّد عاصم منیر نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے جوانوں کو جنگی اور روایتی آپریشن کی تربیت کرتے ہوئے دیکھا اور بعد میں گوجرانوالہ کے قریب اور مرالہ ہیڈورکس میں مشقوں کا معائنہ بھی کیا، آرمی چیف نے شاندارجنگی تربیت اور فارمیشن کے معیار کو سراہا۔ اس دوران آرمی چیف کو آپریشنل، انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ 

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تربیت جنگی تیاریوں کو بڑھانےمیں اہم کرداراداکرتی ہے۔ پاک فوج تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پرپورااترے گی۔ ملکی دفاع کیلئےعظیم قوم کی توقعات پر پورا اترینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں