20

کوئٹہ میں فیشن شو، جدید ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز کی خوبصورت انداز میں‌ ریمپ پر واک

کوئٹہ: (سماء نیوز) کوئٹہ میں حالات بہتر اور امن و امان کی بحالی کے بعد پہلی بار فیشن شو ہوا جس میں ثقافتی اور دور حاضر کے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے ماڈلز نے خوبصورت انداز میں ریمپ پر واک کی۔

کوئٹہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیشن شوکا اہتمام کیا گیا، شو میں ماڈلز نے دلفریب اندازمیں ریمپ پر واک کر کے سب کو حیران کر دیا، ڈیزائنرز نے علاقائی ثقافتی لباس کو خوبصورت انداز میں فیشن کے جدید انداز میں پیش کیا۔

روایتی پہناوے کے ساتھ بلوچی پگڑی کے مختلف اسٹائلز نے واک کو چار چاند لگائے۔ ماڈلز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے شو ہونے چاہئیں تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

ماڈلز فیشن شو میں زیادہ تر بلوچستان کی ثقافتی ملبوسات کی نمائش کی گئی، ریمپ پر منفرد انداز میں جلوہ افروز ہونے والوں کو شائقین نے بےحد پسند کرتے ہوئے دل کھول کرداد دی۔

فیشن شو میں کم دورانیے کے لئے کورونا وائرس کے پیش نظر محدود شائقین کو مدعو کیا گیا، اس موقع پر ماڈلز نے نغمے گا کر حاضرین کے خون کو خوب گرمایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں