21

مہوش، ایچ ایس وائے آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

کراچی: فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے ) اور اداکارہ مہوش حیات فلمی دنیا کے سب سے معتبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر کیلئے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والی پاکستانی آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے۔خیال رہے کہ آسکر کیلئے پاکستان، بھارت، ایران، ترکی اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں قائم کمیٹیاں ہی اپنے اپنے ممالک کی کسی ایک فلم کو غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے منتخب کرتی ہیں۔ٹوئٹر پر حسن شہریار نے لکھا کہ آسکر کمیٹی 2020 کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ کی فاتح شرمین عبید چنائے کے ساتھ ‘آسکر سلیکشن کمیٹی’ کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔کراچی: (روزنامہ دنیا) فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے ) اور اداکارہ مہوش حیات فلمی دنیا کے سب سے معتبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر کیلئے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والی پاکستانی آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے۔خیال رہے کہ آسکر کیلئے پاکستان، بھارت، ایران، ترکی اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں قائم کمیٹیاں ہی اپنے اپنے ممالک کی کسی ایک فلم کو غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے منتخب کرتی ہیں۔ٹوئٹر پر حسن شہریار نے لکھا کہ آسکر کمیٹی 2020 کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ کی فاتح شرمین عبید چنائے کے ساتھ ‘آسکر سلیکشن کمیٹی’ کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں