34

لکڑی سے بنا شفاف شیشہ ایجاد کرلیا

واشنگٹن: (سماء نیوز) امریکی زرعی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہلکی پھلکی لکڑی کو کئی مراحل سے گزار کر انتہائی شفاف بنا دیا ہے اور اس ماحول دوست شیشے کو استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق یو ایس ڈی اے کے ماہرین نے کئی اداروں کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر کئی برس تک اس پر کام کیا ہے۔ اب اس ٹیم کا کہنا ہے کہ شفاف شیشہ مکمل طور پر درخت کے اجزا سے تیار کیا گیا ہے جس کیلئے بالسا درخت کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 

توقع ہے کہ اس طرح سے تیارشدہ شیشے ہلکے، ارزاں اور بہت حد تک ماحول دوست ہوں گے۔ دوسری جانب وہ حرارت جذب کرکے گرمی میں کسی کمرے کو تندور بنانے کے بجائے ٹھنڈا رکھیں گے کیونکہ اس سے حرارت کا تبادلہ بھی ممکن ہو گا۔ تمام فوائد کے باوجود لکڑی کے شفاف شیشے کو بڑی مقدار میں بنانے کیلئے مزید وقت اور ٹیکنالوجی درکار ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں