27

گریڈ 19 کے افسر شاہد الاسلام کی تعیناتی غیر قانونی قرار

اسلام آباد: (سماء نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں گریڈ 19 کے افسر محمد شاہد الاسلام کی تعیناتی غیر قانونی قراردیتے ہوئے انہیں فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس فیاض احمد جندران نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں شاہدالاسلام کو بطور ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ تعینات کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے گریڈ 19 کے افسر محمد شاہد الاسلام کی تعیناتی غیر قانونی قراردیتے ہوئے انہیں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی کے عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دیا۔

عدالت نے 18 اکتوبر 2013 کو شاہدالاسلام کی پروموشن کا فیصلہ بھی کاالعدم قرار دے دیا تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ شاہدالاسلام کے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیے گئے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہو گا اور وہ فیصلے برقرار رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں