16سالہ نوجوان کو کرنٹ لگاکر شہید کردیا

وادی میں 79 ویں روز بھی کرفیو، ہڑتال اور مظاہرے جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج حیوانیت پر اتر آئی ،پیلٹ گن، فائرنگ ،مرچوں والے ہتھیار، جسمانی تشدد معمول بن گیا ۔ بھارتی فوج کا ایسے مظالم سے دل نہیں بھرا تو ضلع گاندر بل کے سولہ سالہ نوجوان عمر لون کو بنا کسی جرم کے بجلی کے جھٹکے دے کر شہید کردیا۔ عمر لون کرنٹ کے باعث شدید جھلس گیا تھا اور استپال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔جس کے بعد شہید کشمیریوں کی تعداد 108ہوگئی ہے۔ اناسی روز سے ایسے ہی متعدد بے گناہ کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے۔ وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف سخت کرفیو کے باجود احتجاج کیا جارہاہے۔ بھارتی فوج بلا دریغ مطاہرین کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔ آج بھی وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں