ہماری سفارتی مدد کرو

لاہور: ( سماء نیوز) مودی سرکار کیلئے نیا سر درد تیار، خالصتان تحریک نے دوبارہ سر اٹھا لیا۔ امرجیت سنگھ نے پاکستان سے سفارتی مدد کی اپیل کر دی۔ امرجیت سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پر اڑی حملے کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے، معصوم شہریوں کا قتل عام بھارت کا وتیرہ ہے۔ امرجیت سنگھ کے اس بیان سے پتہ چلتا ہے کہ مودی سرکار کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی کوشش کی تو تحریک خالصتان نے سر اٹھا لیا۔ سکھ رہنماء امرجیت سنگھ نے پاکستان سے خالصتان ریاست کی سفارتی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مدد سے خالصتان بھارتی ریاستی دہشت گردی سے نجات پا سکتا ہے۔ امرجیت سنگھ نے اڑی حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی زوروں پر ہے تو پاکستان کو کیا پڑی ہے کہ اڑی پر حملہ کروائے۔ امرجیت سنگھ کے مطابق دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے بے گناہ شہریوں کا قتل عام بھارت کا وتیرہ ہے جیسے 2000ء میں بل کلنٹن کے دورے کے موقع پر سری نگر میں 35 سکھوں کو مار کر الزام حریت پسندوں پر لگا دیا گیا اور اندرا گاندھی کے قتل کے موقع پر بھی 7 ہزار سکھوں کو زندہ جلایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں