کشن رام میں گیس سلنڈر دھماکہ ، دس افراد زخمی

پشاور ( سماء نیوز ) پشاور کے علاقے کشن رام میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دس افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے گیس سلنڈر ایک شخص کے ندیم کے گھر میں پھٹا ۔ زخمیوں میں آٹھ بچے اور دو خواتین شامل ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں ٹیکسلا ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں