کالعدم تحریک طالبان کے 10 شدت پسند ہلاک

کابل: ( سماء نیوز) افغان فورسز نے لمن کے علاقے میں ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 10 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں ٹی ٹی پی کے ترجمان اعظم طارق کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ شدت پسندوں کیخلاف آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔ جنوبی وزیرستان کے امیر خالد سجنا کے معاون خصوصی ذیشان محسود نے ہلاکتوں اور آپریشن کی تصدیق کر دی ہے۔ اعظم طارق کا شمار بیت اللہ محسود اور ولی الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں