پاکستانی فنکاروں کی شوٹنگز روک دی گئیں

لاہور: ( سماء نیوز) اڑی واقعہ کے بعد یوں لگتا ہے کہ پورا بھارت ہی پاگل ہو گیا ہے۔ سرکار، میڈیا، سیاستدان سب زہر اگل رہے ہیں۔ انتہاء پسند محبت کے سفیروں کیخلاف نفرت میں جل بھن گئے۔ انتہاء پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا نے پاکستانی اداکاروں کے بعد بالی ووڈ کے فلمسازوں کو بھی دھمکی دیدی۔ ایم این ایس کی رہنماء شالنی ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ جن فلموں میں پاکستانی اداکاروں نے کام کیا ہے انہیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔ گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا میٹھے سروں کو چھوڑ کر زہریلی بھاشا بولنے لگے اور پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کرنے پر فلمساز کرن جوہر اور مہیش بھٹ پر برس پڑے اور انہیں قوم کا غدار تک کہہ دیا۔ ابھیجیت پاکستانی فنکاروں کو ویزہ جاری کرنے پر سشما سوراج پر بھی برس پڑے۔ زی نیوز کے ہیڈ سبھاش چندرا کو وزیر اعظم نواز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب ایک آنکھ نہ بھایا اور زندگی چینل پر چلنے والے پاکستانی ڈرامے اور دیگر پروگرام بند کرنے کا ٹویٹ کر ڈالا۔ دوسری طرف مہیش بھٹ اور رضا مراد دھمکیاں دینے والوں پر برہم ہو گئے، کہتے ہیں پاکستانی فنکاروں کو فلموں کے درمیان سے نکال دیا تو نقصان بھارتیوں کا ہی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں