وارث شاہ کے 288 ویں عرس کی تقریبات

لاہور ( سماء نیوز ) پنجابی لوک داستان ہیر کے خالق وارث شاہ کے سالانہ دو سو اٹھارویں عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں ۔ جنڈیالہ شیر خان میں میلہ لگ گیا ۔ پنجابی زبان کے انمول رتن وارث شاہ کا عرس شروع ہوگیا ۔ وہی وارث شاہ جنھوں نے ہیر لکھی تو وہ رانجھے کی نہ رہی ، ہیر وارث شاہ بن گئی ۔ شیخوپورہ کے قریب جنڈیالہ شیر خان آباد ہوگیا ۔ منتوں کے چراغ جل رہے ہیں ، مرادوں کی دعائیں مانگی جا رہی ہیں ۔ عرس کی یہ رونقیں تین دن رہیں گی ، مختلف تقریبات ہوں گی ۔ وارث شاہ کی ہیر تو روز پڑھی جائے گی ۔ جنڈیالہ شیر خان میں وارث شاہ کے عرس کی اختتامی تقریب پچیس ستمبر کو ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں