مودی نے جنگ شروع کی تو ہوش ٹھکانے لگا دیں گے

گجرات ( سماء نیوز ) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کہتے ہیں جنرل اسمبلی میں مودی کے خلاف وزیراعظم ایک لفظ نہیں بولے ، مودی بڑھکیں مارتے ہیں جنگ ہوئی تو ہوش ٹھکانے آجائیں گے ، حکمران نہ ملک کے وفادار ہیں نہ کسانوں اور غریبوں کے وفادار ہیں ، گجرات میں چوہدری ظہور الٰہی کی برسی کے موقع پر چوہدری پرویز الٰہی جارحانہ موڈ میں نظر آئے ۔ حکومت پر خوب تنقید کی ، کہا کہ جنرل اسمبلی میں مودی کے خلاف وزیر اعظم ایک لفظ نہیں بولے ۔ پرویز الٰہی نے حکومت سے سوال کیا کہ اورنج پیلی نیلی ٹرین کا کسانوں کو کیا فائدہ؟ شہباز شریف رنگ روڈ کے گرد زمینیں خرید رہے ہیں ، چوہدری پرویز الٰہی نے مودی کو بھی خبردار کیا اور کہا کہ مودی بڑھکیں مارتے ہیں جنگ ہوئی تو ہوش ٹھکانے آجائیں گے ۔ رہنما مسلم لیگ ق نے کہا کہ ہندوستان کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہیں ۔ حکمران نہ ملک کے وفادار ہیں نہ کسانوں اور غریبوں کے وفادار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں