ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

اٹلی ( سماء نیوز ) اٹلی میں میلان فیشن ویک کا رنگا رنگ میلہ سجا ہے ۔ خوبصورت پھولوں سے سجے ملبوسات زیب تن کیے خوبرو ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے ۔ میلان فیشن ویک کے دوسرے روز ماڈلز نے آنکھوں کو لبھاتے خوش رنگ ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر واک کی ۔ کرسٹل سے سجی فئیری سٹائل میکسی ، کیپ شیپڈ سلیویز ، ماڈلز پر خوب جچی ۔ میلان فیشن ویک میں مختلف ممالک کی تہذیب ، روایت اور ثقافت کو جدت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔ 26 ستمبر تک جاری رہنے والے اس فیشن شو میں مختلف فیشن برانڈز دو ہزار سترہ کے جدید ملبوسات کی نمائش کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں