سیاہ فام شخص کی ہلاکت کیخلاف احتجاج

کیرولائنا: ( سماء نیوز) علاقے میں رات بھر کے کرفیو کے بعد دن میں سیکڑوں لوگوں نے ایک بار پھر ریلی نکالی۔ مظاہرین نے سکاٹ کے قتل میں ملوث افسران کے خلاف مقدمہ چلانے اور پرتشدد احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے واقعے کی ویڈیو جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ادھر شارلٹ پولیس کے سربراہ کر پٹنی ایک پریس میں کہا ہے کہ واقعے کی ویڈیو جاری کر دی جائے گی۔ شارلٹ میں 20 ستمبر کو سیاہ فام کیتھ سکاٹ کی پولیس فائرنگ میں ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں