سندھ طاس معاہدے پر اجلاس بلا لیا

نئی دہلی: ( سماء نیوز) بھارت کو ان دنوں پھر پاکستان دشمنی کا بخار چڑھا ہے۔ مودی سرکار نے اس بخار میں مبتلاء ہو کر سدھ بدھ ہی کھو دی ہے۔ سفارتی میدان میں پٹنے کے بعد اب مودی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ ہر طرف سے مایوس ہو کر بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی تیاریاں کرنے لگا ہے۔ نریندر مودی نے پاک بھارت سندھ طاس معاہدے پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس کے بعد مودی سندھ طاس معاہدہ توڑ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں