سلی شائقین کو پسند آ گئی

لاس اینجلس: ( سماء نیوز) ٹام ہینکس جیسی سٹار کاسٹ سے سجی ہالی وڈ فلم سلی بزنس کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کما کر لگاتار دوسرے ہفتے بھی باکس آفس میں پہلے نمبر پر ہے۔ وارنر پروڈکشنز کی فلم سلی 15 جنوری 2009ء کو نیویارک کے ہڈسن ریور پر ہونیوالی کریش لینڈنگ کے سچے واقعے پر بنائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی طیارے میں خرابی کے باوجود تمام مسافروں کو بحفاظت زمین پر اتارنے والے بہادر پائلٹ کیخلاف ہونیوالی انکوائری کے گرد گھومتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں