ریلوے ٹریک کو تباہی سے بچالیا

ڈیرہ مراد جمالی ( سماء نیوز ) ڈیرہ مراد جمالی میں ایف سی کی بروقت کارروائی ، ایف سی ترجمان کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں ایف سی کے اہلکار ریلوے ٹریک کی نگرانی کر رہے تھے ایک مشتبہ شخص کو دیکھا کہ وہ ٹریک پر بم نصب کرنے کی کوشش کر رہا تھا ، جونہی ایف سی کے اہلکار اس کے قریب پہنچے تو مشتبہ شخص نے ایف سی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے لگا ، ایف سی کے اہلکاروں نے اس کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں شر پسند مارا گیا ، شرپسند کے قبضہ سے 5 کلو دیسی ساختہ بم ، ایک ایس ایم جی ، ڈیٹو نیٹر ، ریموٹ اور وائیر وغیرہ برآمد ہوئی ہے ، مارے جانے والے شر پسند کی شناخت ظفر بگٹی کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں