تشدد سے یاسین ملک کی حالت بگڑ گئی

لاہور: ( سماء نیوز) جنت نظیر خطہ کشمیر کو مدت دراز سے بھارتی بربریت نے جہنم بنا رکھا ہے۔ نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی حالیہ لہر سے حریت قیادت بھی بچ نہیں سکی۔ یاسین ملک بھی ان دنوں پھر بھارتی بربریت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ دوران قید تشدد کے باعث ان کی ٹانگ میں انفیکشن ہو گئی ہے جس سے ان کی حالت بگڑ گئی ہے لیکن زیر ھراست رہنماء کا نہ علاج کیا جا رہا ہے اور نہ ہی دوا دی جا رہی ہے۔

مشال ملک کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر یاسین ملک کو دل کا عارضہ بھی لاحق ہے لیکن انہیں دوا نہیں دی جا رہی۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران شوہر کی حالت بتاتے مشال ملک کے آنسو چھلک پڑے۔ شوہر سے رابطہ کب ہوا اور وہ کس حال میں ہیں، یہ بتاتے ہوئے الفاظ مشال ملک کا ساتھ چھوڑ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے رابطہ نہیں جس کمرے میں رکھا گیا ہے اس کی کھڑکی بھی نہیں، کچھ ہوا تو آگ لگ جائے گی۔

یاسین ملک کی اہلیہ شوہر کے علاج کے لئے عالمی برادری سے بھی اپپلیں کرتی رہیں۔ مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت انسانوں کے ساتھ جو کر رہا ہے، ایسا تو کوئی حیوانوں کے ساتھ بھی نہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں